حیدرآباد کے سینئر صحافی مبارک قریشی کو ٹنڈویوسف قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) حیدرآباد کے سینئر صحافی مبارک قریشی کو ٹنڈویوسف قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، ان کی نماز جنازہ شاہی مسجد شاہی بازار میں ادا کی گئی ، تدفین و نماز جنازہ میں صحافیوں، تاجر ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں ا ور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جن میں حیدرآباد پریس کلب کے صدر عبداللہ شیخ، سینئر صحافی جنید خانزادہ، محمد حسین خان، ناصر شیخ، حمید الرحمن، سردار شیخ، الطاف کوٹی، یامین قریشی، راحت کاظمی، عمر دراز ، جے یو پی کے رہنما حافظ زاہد، ابراہیم شیخ، پی ٹی آئی کے اظہر شیخ، تاجر رہنما طارق شیخ، صلاح الدین سمیت دیگر بڑی تعداد میں شامل تھے، سینئر صحافی مبارک قریشی گزشتہ رو زبرین ہیمرج کے باعث انتقال کرگئے تھے ، مبارک قریشی 40سال سے زائد عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے ۔

(جاری ہے)

نیشنل لیبر فیڈڑیشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، سنیئر نائب صدر عبد الجبار سومرو، جنرل سیکریٹری شکیل احمد شیخ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ حیدرآباد زون کے جنرل سیکریٹری اور دیگر نے سنیئر صحافی مبارک حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں