حیسکو کے 85 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات کااجراء

منگل 19 جنوری 2021 00:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) حیسکو کے 85 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات کااجراء قبل ازیں 80کنٹریکٹ ملازمین کو پہلے ہی ریگولر کیا جاچکا ہے 258 کنٹریکٹ ملازمین میں سے 165 ملازمین کو ریگولر کرایا جاچکا ہے جبکہ بقیہ 93 ملازمین کے کاغذات کی تکمیل ہونی ہیں انہیں بھی ریگولر کردیا جائیگا ان ریگولر ہونے والے ملازمین کا تعلق حیسکو کے مختلف ونگز ، دفاتر اور شہروں سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے 85 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے کے احکامات دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، ریحان اقبال قائم خانی، رائو سعید احمد ، عبدالوحید پٹھان و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عبداللطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یونین نے پہلے مرحلے میں 80ملازمین کو ریگولر کرادیا تھا جبکہ اب دوسرے مرحلے میں 85 ملازمین کو ریگولر کرادیا گیا ہے جو حیسکو کے مختلف دفاتر اور شہروں میں بطور نائب قاصد ، مالی ، چوکیدار، سینٹری ورکرز، میٹر ریڈرز ، ALM، بیریئر ، بی ڈی ، یوڈی سی ، وہیکل ڈرائیور ، الیکٹرک ہیلپر ، ایل ڈی سی ، اے ایس ایس اے ، جو گذشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ادارے میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، انہوںنے کہا کہ 258 کنٹریکٹ ملازمین میں سے کل 165 ملازمین کو ریگولر کرادیا گیا ہے جبکہ بقیہ 93 ملازمین کے کاغذات کی تکمیل کے بعد انہیں بھی ریگولر کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں