جامعہ سندھ جامشورو کی انتظامیہ کی جانب سے بوائز ہاسٹلز میں ری الاٹمنٹ کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 20 جنوری 2021 17:53

حیدر آباد۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) :جامعہ سندھ جامشورو کی انتظامیہ کی جانب سے بوائز ہاسٹلز میں ری الاٹمنٹ کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 21 فروری تک کی توسیع کی گئی ہے ایڈمنسٹریٹو افسر بوائز ہاسٹلز جامعہ سندھ کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق بوائز ہاسٹلز میں رہنے والے طلبہ 21 فروری تک دوبارہ الاٹمنٹ کیلئے فیس جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں