کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے آرٹس کونسل سے فتح چوک تک آٹو بھان روڈ کا دورہ کرتے ہوئے حیدرآباد ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو آٹو بھان کے دونوں اطراف 10 ہزار پودے لگانے کی ہدایت

بدھ 20 جنوری 2021 23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے آرٹس کونسل سے فتح چوک تک آٹو بھان روڈ کا دورہ کرتے ہوئے حیدرآباد ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو آٹو بھان کے دونوں اطراف 10 ہزار پودے لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سائٹ اسٹیٹ انجینئر اور محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر اور بالخصوص آٹوبھان روڈ پر شجرکاری پلان کو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے منظوری کے بعد منصوبے کو تین سے چار ہفتوں میں مکمل کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے تجویز پیش کی کہ شہر کے مختلف پارکوں میں جگہ کی مناسبت سے کھجور کے درخت بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ کمشنر نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ خیرپورکی ضلعی انتظامیہ اور کھجور کے کاشتکاروں سے رابطہ کر کے کھجور کے پودے منگوائے جائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ، ڈیزائن اور ہیریٹیج (ایس اے بی ایس) جامشورو کے اسسٹنٹ پروفیسر فہد نظامانی نے کمشنر حیدرآباد کو زمین کی تزئین کی سطح ، کھانے پینے کے اسٹال کے قیام ، بطخوں کیلئے تالاب اور دیگر پرندوں کیلئے مقامات کی نشاندہی کرنے کیلئے تیکنیکی مشورہ دیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حیدرآباد ثنا اللہ رند ، ایچ ایم سی ، سائٹ ، ایچ ڈی اے اور سیڈا کے افسران موجود تھی

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں