حیدرآباد شہر کی تین ہسپتالوں کے ساتھ سندھ بھر کے 40رورل ہیلتھ سینٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہنگامی میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کیلئے جدید آکسیجن کنسنٹریٹر نصب

بدھ 20 جنوری 2021 23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) حیدرآباد شہر کی تین ہسپتالوں کے ساتھ سندھ بھر کے 40رورل ہیلتھ سینٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہنگامی میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کیلئے جدید آکسیجن کنسنٹریٹر نصب کیئے گئے ہیں۔ آئی ایچ ایس کے بایو میڈیکل آفیسر ماجد حسین نے اس پیشرفت کے تفصیل بتاتے ہوئے کہا آئی ایچ ایس کے زیرانتظام حیدرآباد ریجن کی کوہسار ہسپتال، حضرت خدیجہ رضہ ہسپتال لطیف آباد اور سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال ٹانگہ اسٹینڈ سمیت 15دیگر صحت مراکز میں اس ایڈوانس ٹیکنالوجی کی پورٹیبل مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

ماجد حسین نے مزید کہا کے اسی طرح لاڑکانہ ریجن کے 13 اور شہید بینظیرآباد کے 12 دیہی صحت مراکز اور تحصیل ہسپتالوں میں یونیسیف کے مہیا کردہ ان آکسیجن کنسٹریٹر نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایچ ایس کے میڈیا کنسلٹنٹ ڈاکٹر اشوتھاما نے میڈیکل آکسیجن کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، کورونا وبا کے بعد اب دیگر طبی ضروریات کی طرح آکسیجن کی ہنگامی صورتحال میں میسرہو گی کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

کیوں کے کورونا وائرس کے شکار مریض سانس کی تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جنہیں فوری طور آکسیجن تھراپی سے ہی بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر اشوتھاما نے آکسیجن کنسٹریٹر کو روایتی طور پر استعمال ہونے والے گیس سلینڈر سے بہت سے حوالوں سے اہم قرار دیا۔ یے استعمال کرنے میں آسان ہونے کے ساتھ پورٹیبل فنکشن کے باعث مریضوں کو کرسی، بیڈ حتی کہ آئیسولیٹیڈ مریضوں کو انکو اپنی رہائش گاہ پر بھی دیا جاسکتا ہی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں