قومی کارکنوں کے ورثاء کی گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے 17ویں روز بھی حیدرآباد پریس کلب پر تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری

بدھ 20 جنوری 2021 23:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سندھ سبھا کی جانب سے جبری گم کئے گئے قومی کارکنوں کے ورثاء نے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے 17ویں روز بھی حیدرآباد پریس کلب پر تادم مرگ بھوک ہڑتال بدھ کو بھی جاری رہی، بھوک ہڑتال کے دوران62سالہ حسین ڈاہری، ہوشو سندھی کی طبعت خراب ہوگئی جبکہ دوسری طرف سندھ سبا کے رہنما انعام عباسی، اے ڈی راہموں، شعیب چانڈیو کو کوروناکے باعث جیل کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جس کے بارے میں آج تک کچھ پتہ نہیں ہے، سندھ سبھا کے ترجمان نعیم سندھو نے کہاکہ انعام عباسی سے حیدرآباد ہسپتال کے جیل وارڈ میں ملاقات ہوئی تھی لیکن اس کے بعد سے اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے وہ کسی بھی جیل میں موجود نہیں ہیں، انہوںنے کہاکہ فوری طور پر بتایا جائے کہ انعام عباسی کہا ہیں انہوںنے کہاکہ بھوک ہڑتال سے مسلسل کارکنوں کی حالت خراب ہورہی ہے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گم کئے گئے افراد کو بازیاب کرایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں