حیدرآباد، آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن شعبہ صحت کے عہدیداران کا گنجان آباد علاقوںمیں آوارہ کتوں کی بہتات اور کتوں کے کاٹے جانے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کااظہار

جمعرات 21 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن شعبہ صحت کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہد خانزادہ اور ضلعی صدر ڈاکٹر عثمان ہارون نے حیدرآباد کے گنجان آباد علاقوں اور خاص طورپر کوہسار زون میں آوارہ کتوں کی بہتات اور کتوں کے کاٹے جانے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ آوارہ کتوں کیخلاف مسلسل مہم چلاکر انہیں ختم کرے لیکن ایسا نہ کرنے کی وجہ سے کتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور سرے راہ گھومنے والے آوارہ کتے شہریوں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کتے کے کاٹے کے مریضوں کو علاج کی بھی سہولت موجود نہیں ہے ، بیشتر ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کے انجکشن بھی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن اور قاسم آباد میونسپل کمیٹی آوارہ کتوں کو مارنے کے باقاعدہ شعبہ جات قائم ہیں لیکن وہاں کام کرنے والے ملازمین آوارہ کتوں کیلئے عملی طورپر اقدامات نہیں کررہے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خاص طورپر صوبائی نماز فجر کی ادائیگی کیلئے جانے والے افراد کتے کے کاٹے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں