حیدر آباد، اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی کل سے صوبہ سندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے

جمعرات 21 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی کل سے صوبہ سندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وہ اسٹوڈنس میگافیسٹیول حیدرآباد،ٹیلیٹ ایکسپوسکھر اور اسٹوڈنس ایجوکیشنل ایکسپوتھر میں شرکت کریں گے۔دورے کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی ،معتمداسلامی جمعیت طلبہ سندھ فیضان بھٹی اوردیگر ذمہ داران ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ سندھ ایازعلی عمرانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت رواں ہفتے صوبے کے کئی شہروں میں اسٹوڈنس ایجوکیشنل ایکسپو،ٹیلیٹ ایوارڈزشو اور اسٹوڈنس فیسٹیولز منعقد کیے جارہے ہیں۔ان پروگرام میں جہاں طلبہ مختلف مقابلوںمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے وہیں سندھ بھر کے 3ہزار سے زائد منتخب طلبہ کو خصوصی ایوارڈ پیش کیے جائیں گے یہ ایوارڈز ان طلبہ کو پیش کیے جائیں گے جنہوں نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ان ایونٹس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی اور مرکزی ذمہ دارن،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے علاوہ کئی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ترجمان جمعیت کا مزید کہنا تھا جمعیت نے اپنی دیرینہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے ہوئے طلبہ کے لیے کئی مفید سرگرمیوںکا انعقاد کررہی ہے جہاں ہرسطح کے طلبہ وطالبات کو اپنی حلاحیتوں کے اظہار اور انہیں مزید سنوارنے کے لیے پلیٹ فارم میسر ہے۔

جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایاہے۔اسٹوڈنس میگا فیسٹیول حیدرآباد کا اس سال ساتواں ایڈیشن منعقد کیاجارہا ہے گزشتہ 6ایڈیشن میں حیدرآباد کے طلبہ وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اسی طرح ٹیلیٹ ایکسپوسکھر کا پانچواں ایڈیشن منعقد کیاجارہاہے۔اسٹوڈنس فیسٹیول نوابشاہ کا تیسرا ایڈیشن منعقد کیا جارہا ہے۔تھر میں گزشتہ سالوں میں ٹیلیٹ ایواڈز شو اور اسٹو ڈنس ایکسپو منعقد کیے گئے لیکن اس سال ایک قدم آگے بڑھ کر ااسٹوڈنس ایجوکیشنل ایکسپو تھر کے نام سے ایک بڑا ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے ۔ایازعلی عمرانی کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد ،سکھر،تھرپارکر،اونوابشاہ سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں ان ایونٹس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں