حیدرآباد،کوٹری سمیت ضلع جامشورو کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں،سردار ملک اسد سکندر

جمعہ 22 جنوری 2021 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پیپلزپارٹی کے ضلع جامشورو کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے کہا ہے کہ کوٹری سمیت ضلع جامشورو کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم غریب او رمتوسط طبقے کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام اور ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو قوت اور سہولت فراہم کرنے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے حلقے میں بلاتفریق اور بغیر رنگ ونسل اور مذاہب سے بالاتر ہوکر ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔ عوام کو صحت، تعلیم ، روزگار کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ضلع جامشورو ماڈل ضلع کے طورپر سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔ کوٹری اور دیگر علاقوں میں تفریح مواقعوں کی فراہمی کیلئے بھی پارک بنوائے جارہے ہیں۔ جبکہ ٹریفک کے دیرینہ مسئلے کو حل کیلئے فلائی اوور بھی بنوایاہے جس سے نہ صرف فاصلے کم ہوئے ہیں بلکہ مسلسل ٹریفک کی رش جیسے مسئلے کو بھی حل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جو عوامی جماعت ہے اور اس کا منشور ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دکھ درد میں بھی شریک ہوا جائے یہی وجہ ہے کہ عوام ہمیں ہمیشہ کامیاب کرواتے ہیں

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں