حیدرآباد میں مبینہ چوری کے مقدمے میں گرفتار نوجوان کی والدہ سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف

جمعہ 22 جنوری 2021 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) حیدرآباد میں مبینہ چوری کے مقدمے میں گرفتار نوجوان کی والدہ سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف، خاتون انصاف کے لئے دربدر پھررہی ہیں، لطیف آباد یونٹ نمبر4 کی رہائشی شازیہ خان نے حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جی او آر تھانے کے ایک اہلکار نے 5 جنوری کی رات ہمارے گھر میں داخل ہوکر مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، 4 جنوری کو رات میں میرے دو بیٹوں حسنین اور حسین کو جی او آر پولیس کے اہلکار نے بیگناہ اٹھاکر تشدد کا نشانہ بنایا،اس کے خلاف اسی تھانے کے ایک اہلکار جو کہ خود کو زرداری کہتا ہے کیس بنایا کہ میرے بیٹے گاڑیوں کی چوری میں ملوث ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا نائب قاصد اور دوسرا بس کنڈیکٹر ہے اس کے باوجود پولیس انہیں چھوڑا اور زرداری تلاشی کے بہانے گھر میں داخل ہوا اور مجھ سے زیادتی کوشش کی منع کرنے پر بیٹوں کے حوالے سے دھمکیاں دی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اگلی صبح پولیس نے ایک بیے حسن کو رہا کردیا جبکہ حسنین کے خلاف چھ روز بعد جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پولیس سے انصاف اور تحفظ فراہم فراہم کیاجائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں