حیدرآباد پلاسٹک کی دکان میں آتشزدگی ،2افراد جھلس گئے

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) حیدرآباد پلاسٹک کی دکان میں آتشزدگی ،2افراد جھلس گئے ، سول اسپتال برنس وارڈ میں داخل ،قاسم آباد کے علاقہ علی پیلس کے قریب پلاسٹک کے برتنوں و کھلوانوں کی دکان ،ون ڈالر شاپ، میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا لیکن لوگوں نے بڑی جدوجہد کے بعد دکان کا بشتر سامان بچالیا تاہم تھوڑی دیر بعد دکان کے ساتھ گودام میں بھی پلاسٹک کے برتنوں نے بھی آگ پکڑ لی جس کا دھواں دور سے دیکھا جاسکتا تھا آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائربرگیڈ جائے وقوع پہنچ گئی اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا آگ لگنے کے دوران وہاں بہت سے لوگ موجود تھے جنہوں نے بمشکل جان بچائی تاہم دو افراد 35سالہ شعیب اور 30سالہ عبدالشکور شدید زخمی ہو گئے جھلس جانے والے افراد کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں برنس وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے آگ کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے -علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو قاسم آباد میں پلاسٹک کے سامان کی دکان میں اچانک آگ لگنے کے واقعے کا جائزہ لینے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو کو انکوائری کر کے واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ہفتہ کی دوپہر قاسم آباد علی پیلس کے قریب موجود پلاسٹک کے سامان کے دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے دوسری جانب واقعے کی خبر ملتے ہی فائر برگیڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں