حیدرآباد، پی ڈی ایم اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کیلئے انتشار والی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، یاسین بلوچ

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے سابق نائب صدر یاسین بلوچ نے پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پاک فوج کو سیاست میں گھسٹنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کیلئے انتشار والی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مصنوعی سیاست پر عمل پیرا اس ٹولے کی تمام پالیسی ناکام ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمن کا یہ کہنا کہ عمران خان فوج کے پیچھے چھپ رہے ہیں ان کی اپنی اختراع ہے، پاک فوج کے ترجمان اس سلسلے میں واضح موقف دے چکے ہیں، مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، مولانا اور بلاول بھٹو بارہا یہ کہتے نہیں تھکتے کہ فوج حکومت کی سرپرستی چھوڑ دے ، اس مفاد پرست اور سالہا سال سے اقتدا رکے مزے لوٹنے والے ٹولے سے کوئی پوچھے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد فوج کی سیاست میں مداخلت کے الزام کی اب کیا حقیقت باقی ہے اور اگر تمہارے پاس ا لزام کا ثبوت ہے تو لاؤ، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل نام نہاد سیاستدان وہ ہیں کہ ہر وقت اقتدار میں ر ہنا ان کی شدید خواہش ہے اور یہ اپنی اس خواہش کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہونا تو یہ چاہئے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سرکردہ ماضی میں کی جانے والی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔ آج وطن عزیز جس خطرناک بحران سے گزر رہا ہے بچہ بچہ اس سے واقف ہے۔ اگر ان حالات میں بھی الزام تراشیوں کی سیاست جاری رہی تو پھر سیاست کی اس ڈولتی کشتی کا اللہ ہی حافظ ہے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کیلئے ضروری ہے کہ وہ ملک کے قابل احترام اداروں پر خاک اچھالنے کے بجائے ڈیرہ غازی خان، اسلام آباد، پشاور، چار سدہ اور دیگر جگہوں پر موجود اپنی ملکیت اور اثاثوں کا حساب دے کر خود کو ایک صاف اور شفاف شخصیت ثابت کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں