وری کو حیدرآباد ہٹری بائی پاس کے قریب جلسہ منعقد کیا جائیگا ،پی ڈی ایم قائدین شریک ہونگے،نثارکھوڑو

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر و صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 9 فروری کو حیدرآباد ہٹری بائی پاس کے قریب گرائونڈ پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے، وفاقی حکومت جس طرح نیب سندھ کے کیس اسلام آباد میں چلا رہی ہے اسی طرح پنجاب کے کیس بھی سندھ میں چلائے جانے چاہئیں۔

وہ رکن صوبائی اسمبلی جام خان شورو کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی، ارکان سندھ اسمبلی جام خان شورو، عبدالجبار خان، شرجیل انعام میمن، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر شگفتہ جمانی، عاجز دھامرہ، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر صغیر قریشی، آفتاب خانزادہ اور دیگر بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے آمد پر صحافیوں نے صوبائی مشیر نثار کھوڑو کے سامنے شدید احتجاج کیا۔

نثار احمد کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 فروری کو حیدرآباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وقار مہدی، سید علی نواز شاہ رضوی، نعمان شیخ، شرجیل میمن، عبدالجبار خان، جام خان شورو، میڈیا کمیٹی کیلئے عاجز دھامرہ، آفتاب خانزادہ، احسان ابڑو اور دیگر شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں تو بے پناہ اضافہ کیا جارہا ہے لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔

یہ ناکام حکومت ہے۔ ڈھائی سال میں عوام کی حالت بری ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت سے چھٹکارا پانے کے دو ہی طریقے ہیں ایک اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے دوسرا عوامی دبا بڑھاکر اس حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ پی ڈی ایم پورے ملک میں عوامی اجتماعات کررہی ہے اور ان میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرکے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اس حکومت کو استعفی دے کر گھر جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 فروری کو حیدرآباد کے ہٹری بائی پاس کے قریب گرانڈ میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے اور یہ جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ اس حکومت سے عوام نالاں ہیں اور اپنی نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم نے جان بوجھ کر تیل کی قیمتیں بڑھائی ہیں ورنہ ملک کا مالی خسارہ بڑھ جاتا، ایک ماہ میں اس حکومت نے تین مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ایک طرف یہ حکومت عوام کا خون نچوڑ اور کھال کھنچ رہی ہے تو دوسری طرف بیرون مالیاتی اداروں سے قرضے لئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح نیب سندھ کے کیس اسلام آباد میں چلارہی ہے اسی طرح اسلام آباد اور پنجاب کے کیس بھی سندھ میں چلائے جانے چاہئیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں