ہ* براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2کروڑ 87لاکھ ڈالر ادا کئے

ٓپھر بھی نااہلی کیلئے اقامہ اور سزا کیلئے ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا،مسلم لیگ (ن) حیدرآباد

اتوار 24 جنوری 2021 19:25

" حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن اور مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی نے براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2کروڑ 87لاکھ ڈالر ادا کئے پھر بھی نااہلی کیلئے اقامہ اور سزا کیلئے ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی صلیت سامنے آگئی، مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری عثمان قریشی کی قیادت میں 15رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لندن کی عدالت نے نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو سرخرو کردیا۔

جمال عارف سہروردی نے کہاکہ ثالثی عدالت کے جج سرانتھونی ایونز کا فیصلہ تمام تر حقائق جاننے کیلئے پڑھنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جج نے لکھا ہے کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے کسی بھی افراد کیخلاف کوئی چیز سامنے نہیں آئی، جج انتھونی ایونز کے یہ ریمارکس شریف خاندان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صداقت اور دیانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔

نواز شریف کی مقبول او رجمہوریت حکومت کو ختم کرنے انہیں انتخابی اور سیاسی میدان سے باہر رکھنے کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور نیب نے جو کھیل کھیلا او رجو پارلیمنٹ کی بالادستی کیخلاف سازش کی اس کا ایک ایک کردار سامنے آرہا ہے۔ زمینی خداؤں کو معلوم ہونا چاہئے کہ کائنات کا نظام اللہ رب العزت چلاتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں