مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،ڈاکٹر یونس دانش

روٹی ،کپڑا، مکان، تعلیم ،صحت ،روزگاراور تبدیلی کا نعرہ وبال جان بن چکا ہے، ملک اور قوم کو کشکول دھما کر بھاریوں کی لائین میں لگا دیا گیا ہے

اتوار 24 جنوری 2021 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،روٹی ،کپڑا، مکان، تعلیم ،صحت ،روزگاراور تبدیلی کا نعرہ وبال جان بن چکا ہے، ملک اور قوم کو کشکول دھما کر بھاریوں کی لائین میں لگا دیا گیا ہے، ملک اورقوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفیٰؐسے وابستگی میں ہے جوغریب کے حقوق کا ضامن ہے۔

جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش اور صوبائی جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں کوٹری اور جامشوروشہروںمیں جے یو پی کے خادمین کے اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے۔کوٹری اور جامشورو شہر میںجمعیت علماء پاکستان کی تنظیمیںقائم کردی گئیںکوٹری کے کنونیئر عبدالمجید خانزادہ ممبران محمد ادریس خانزادہ ،محمد اشفاق جبکہ جامشوروکے کنونیئر علامہ عبدالرحمن جامی منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد یونس دانش اور ناظم علی آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، روٹی ،کپڑا، مکان، تعلیم ،صحت ، روزگاراور تبدیلی کا نعرہ وبال جان بن چکا ہے ملک اورقوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفیٰ ؐسے وابستگی میں ہے جوغریب کے حقوق کا ضامن ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا دوہرا معیار قوم کی سمجھ میں آچکا ہے سینیٹ میںکرپٹ سینیٹروں کے سبب اکثریت کے باوجود PDMکو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑااب قومی اسمبلی میں بھی اس کا یہی انجام ہوگا کرپشن کے خاتمے کی رٹ لگا کر اقتدار حاصل کرنیوالوں کے دائیں اور بائیں کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں ریاست مدینہ میں غریب بھوک ،افلاس اور بیروزگاری کی وجہ سے خود کشیاں نہیں کرتے، مہنگائی کا عفریت معیشت کی تباہی کی نوید سنا رہا ہے، قومی ادارے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تباہ ہورہے ہیں، ملک اور قوم کو کشکول دھما کر بھاریوں کی لائین میں لگا دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جلی ،گیس پیٹرول کے بعد دالوں کی قیمتوں میں 50 اضافہ ،آٹا ،چینی ،تیل کی قیمتوں میں ہوشربامہنگائی غریب عوام سے جینے کا حق چھیننے کی کوشش ہے PDOعوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ریلیف بل لائے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے مقتدر قوتیں اور عدالتیں مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایکشن لیں بطور توانائی استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو سلسلے کو بجٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے ہر روزبڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی کی آگ کو مزید ہوا دینے کا باعث بن رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ PDMاورPTIدونوں غریب کش منصوبہ پر عمل پیرا ہیں دونوں استعماری عالمی قوتوں کے ایجنٹ کے طور پر ملک پر مسلط ہیں صالح دیانتدار محب وطن قیادت ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے جس کیلئے جے یو پی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے انشاء اللہ جلد ہی قوم کو خوش خبری کی نویدسنائیں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں