میڈیا ہاؤسز پر پیمرا کی جانب سے غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے سے حکومتی بوکھلاہٹ آشکار ہو چکی ہے، صوفی یحییٰ قادری

پیر 25 جنوری 2021 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) تحریک لبیک پاکستان صوبہ سندھ کے ناظم اعلی صوفی یحییٰ قادری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں پیمرا کی طرف سے اصل حقائق چھپا کر جھوٹے الزامات کی آڑ میں نجی ٹی وی بول نیوز پر پابندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق بات کرنے والے اور آزادی صحافت اور آزادی رئے کی پالیسی پر گامزن میڈیا ہاؤسز پر پیمرا کی جانب سے غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے سے حکومتی بوکھلاہٹ آشکار ہو چکی ہے اور یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ موجودہ حکومت آئین پاکستان میں دیا گیا آزادی اظہار رائے کا کا حق بھی سلب کر لینا چاہتی ہے، ایک بیان میں صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے نا تو حق بات کرنے والے میڈیا ہاؤسز کو ان کے کام سے روک سکتے ہیں نہ ہی اظہار رائے کا حق پاکستان کے باشندوں سے چھینا جا سکتا ہے بول نیوز پر پابندی حق بات کہنے اور قائد تحریک لبیک حافظ سعد رضوی کا انٹرویو نشر کرنے کی پاداش میں لگائی گئی، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان فرانس کے سفیر کی بیدخلی سے متعلق معاہدے کی 16 فروری کی ڈیڈ لائین قریب آرہی ہے حکومت معاہدے پر عملدرآمد کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے متوقع ردعمل سے بچنے کے لیئے غیر آئینی اقدامات کرنے میں مصروف ہے، انہوں نے پر زور مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بول نیوز پر پابندی فوری ختم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں