آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا سندھ اسپورٹس کمپلیکس یونٹ نے 10 فرور ی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پر میگا دھرنے کا اعلان کردیا

پیر 25 جنوری 2021 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا سندھ اسپورٹس کمپلیکس یونٹ نے 10 فرور ی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پر میگا دھرنے کا اعلان کردیا، ایپکا کے صوبائی انفارمیشن سیکریٹری شاہد سومرو اورسندھ اسپورٹس کمپلیکس یونٹ کے عہدیداروں غلام نبی سولنگی‘ گلاب غازی‘ چانڈیو‘ مختار عالم نے مشترکہ طور پر اس دھرنے کا اعلان کیا، ان رہنمائوں نے کہا کہ ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری اور صوبائی صدر منور علی شاہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آئندہ ماہ 10فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پر میگا دھرنا دیاجائے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں