5 فروری جمعہ کوکشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی جائے گی

بدھ 27 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) 5 فروری جمعہ کوکشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حیدرآبادفواد غفار سومرو کی طرف سے 5 فروری 2021ء جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے ڈی سی آفس شہباز بلڈنگ حیدرآباد سے پوسٹ ماسٹر جنرل آفس تک ریلی نکالی جائے گی جس میں روینیو ،تعلیم سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران و عملے کے افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں