ملنگ نواز جتوئی نے مسلح افراد کے ہمراہ میری زمین پر قبضہ کرلیا اور فائرنگ کرکے بھائی کو ہلاک کردیا، انصاف دیا جائے، ممتاز جتوئی

پولیس بھی ملی ہوئی ہے، بھائی کے قاتل اور ایس ایچ او داود رند سے جانی ومالی خطرہ ہے ،مقتول علام قادر جتوئی کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے

بدھ 27 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سکرنڈ کے گوٹھ لاکھاٹ کے رہائشی ممتاز جتوئی اور وقاص جتوئی نے الزام لگایا ہے کہ 19 جنوری کو ہماری برادری کے ملنگ عرف نواز جتوئی نے ہمارے مسلح افراد پیرل جتوئی‘ محمدیوسف جتوئی ‘ لکھمیر عرف کاندھڑو جتوئی ‘ اقبال عرف گیلو جتوئی کے ہمراہ میری زمین پر قبضہ کے لئے حملہ کردیافائرنگ میں میرا بڑا بھائی غلام قادر جتوئی گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہوگیا جس کو کراچی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 22جنوری کو دم توڑ گیا، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرائی ہے جبکہ ایس اچ او داؤد رند ملزمان ملزمان کی پشت پناہی کررہا ہے اور کیس میں نامزد ملزمان کے ناموں کو شامل نہیں کررہاہے اور دھمکیاں د ے رہا ہے اس نے حکام بالا کو آگاہ کیا کہ بھائی کے قاتل اور ایس ایچ او داود رند سے جانی ومالی خطرہ ہے لہزا مقتول علام قادر جتوئی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں