گاجی کھاوڑ روڈپر واقع میری رجسٹرڈ8ایکڑ زمین پر سے قبضہ ختم کرایا جائے، دوست محمد باریجو

بدھ 27 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تعلقہ وارہ کے رہائشی زمیندار دوست محمد باریجو نے الزام لگایا ہے کہ گاجی کھاوڑ روڈپر واقع میری رجسٹرڈ8ایکڑ زمین پر حضور احمد چانڈیو‘ صغیر ‘ تپیدار فہیم عرف خاور نے قبضہ کرلیا ہے، زمین پر موجودہ مچھلی کے تالاب کو27لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ زمین پر قبضہ کے خلاف ڈی سی ‘ مختیار کار دفاتر اور تھانے کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ‘ ڈی آئی جی لاڑکانہ‘ ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ سے اپیل کی کہ زمین سے قبضہ ختم کرایاجائے اور انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں