دیہہ پاک سنگھار میں39ایکڑ زمین ہے جس کے بااثر افراد نے جعلی کاغذات بنواکر زمین پر قبضہ کرلیا ، ختم کرایا جائے، محمد رمضان

بدھ 27 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ٹنڈو الہیار کے گوٹھ حاجی جعفر کے رہائشی محمد رمضان نے زمین پر قبضے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دیہہ پاک سنگھار میں39ایکڑ زمین ہے جس کے بااثر افراد نے جعلی کاغذات بنواکر زمین پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ پولیس ان کا ساتھ دے رہے ہیں قبضہ خورو ں کے خلاف آواز اٹھانے پرپولیس اور ملزمان قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ میری زمین کا کھاتہ موجود ہے اس کے باوجود مجھے ہی بے دخل کیاجارہاہے اس نے حکام بالا سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر فوری طور پر ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے اور زمین سے قبضہ ختم کرایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں