حیدرآباد، دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق

جمعہ 16 اپریل 2021 23:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) قومی شاہراہ پر ہٹری کے قریب دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن کی لاشوں کا پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ہٹری کے قریب دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اکبر لغاری اور غلام حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ، مقتولین آپس میں ماموں اور بھانجے تھے۔ تاہم پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ہٹری پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروہوں میں تصادم کا یہ واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے ،تا ہم اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں