حیدرآباد:قومی شاہراہ پر کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

جمعہ 16 اپریل 2021 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) حیدرآباد میں قومی شاہراہ کے قریب کار پرفائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اے ایس پی اعلینہ راجپر کے مطابق فائرنگ لغاری برادری کے ایک گروپ نے قومی شاہراہ پر گوٹھ چھلکری کے قریب کی۔اے ایس پی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے، فریقین کیدرمیان پرانی دشمنی پر عدالت میں کیس دائر ہے۔لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں