سینئر صحافی کو دھمکیاں دینے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو ٹنڈو جام پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعہ 4 جون 2021 00:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) سینئر صحافی کو دھمکیاں دینے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو ٹنڈو جام پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق نجی ٹی وی اور اخبار سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شاہنواز تالپور نے ٹنڈوجام تھانہ پر شکایت درج کروائی تھی کہ محمد خان ولد نبی بخش انڑ انہیں سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کا ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ٹنڈو جام سب انسپکٹر قربان علی عاقلانی کو مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے، ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے زمان شاہ لنک روڈ کے قریب سے ملزم محمد خان ولد نبی بخش انڑ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 46/2021 زیردفعہ 504,506PPC درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں