ٹنڈوآدم، دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ، 3 نوجوان جاں بحق 3 شدید زخمی

ہفتہ 7 اگست 2021 23:42

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2021ء) ٹنڈوآدم کے نزدیک دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق 3 شدید زخمی ،ایک کی حالت تشویشناک مقامی افراد نے نعشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پہنچایا، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم تھانہ بی سیکشن کی حد میں پٹھان کالونی بس اسٹاپ کے نزدیک دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں ضلع خیرپور کے تعلقہ نارا کے رہائشی 30 سالہ مزدور مٹھل بھٹی اور تعلقہ جام نواز علی کے گاؤں سلیمان راجپوت کے رہائشی غلام مرتضیٰ راجپوت اور فیصل راجپوت شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں قادر بخش بھٹی، قربان بھٹی اور فیضان راجپوت شامل ہیں متوفیوں کی نعشیں اور اور زخمیوں کو چنگچی رکشوں اور کاروں میں تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی زخمیوں فیضان راجپوت اور قربان بھٹی کو تشویش ناک حالت سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں