پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے فوری طور پر اضافہ واپس لیا جائے، ایاز لطیف پلیجو

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر اضافہ واپس لیا جائے، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت وہ سب کچھ کررہی ہے جو کہ سابقہ حکومتوں نے بھی نہیں کیا تھا حکومتی فیصلوں کے باعث ہاری، مزدور غریب عوام سخت پریشان ہیں حکمرانوں نے انتخابی مہم کے دوران بلند بانگ دعوی اور وعدے کئے تھے ان سب سے یوٹرن لے لیا آج معاشی حالات کے باعث غریب خود کشیوں پر مجبور ہیں لوگ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں لاقانونیت عام ہے پولیس لوگوں کو قتل کررہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ عوام کو انصاف اور دو وقت کی روٹی فراہم کرکے جینے کا حق دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں