عمران خان نے وزیر اعظم بننے کیلئے جلسوں میں بڑے بڑے وعدے کئے مگر ایک بھی پورا نہیں کیا، نادر قریشی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) محلہ کمیٹی فائونڈیشن کالی موری حیدرآباد کے صدر نادر قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کیلئے جلسوں میں بڑے بڑے وعدے کئے مگر ایک بھی پورا نہیں کیا، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا نوجوانوں کو جھانسہ دیا اور قوم سے جھوٹ بولا، ہیرآباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی وجہ سے پورا ملک پریشان ہے اشیائے خوردونوش غریبوں کی قو خرید سے باہر ہوگئی ہیں اور غریب کا بچہ بھیک مانگنے پر مجبور ہے اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو یکم اکتوبر کو محلہ کمیٹی فائونڈیشن کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج ہوگا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں