حیدرآباد، کچاقلعہ کے گھر میں آگ لگ جانے سے تین خواتین سمیت چار افراد زخمی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) حیدرآبادکے گنجان آباد علاقے کچاقلعہ کے گھر میں آگ لگ جانے کے سبب تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد لے جایا گیا جہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کچاقلعہ میں گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین شاہین ، اقصیٰ ، شبانہ اور احمد علی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال حیدرآباد کے برنس وارڈ میں داخل کرادیا گیا ،جہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جھلس کر زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ کے سبب گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں