حیدرآباد ، دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) حیدرآباد میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد،پولیس کے مطابق لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے بچاؤ بند یونٹ نمبر 5میں دوران چیکنگ دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم حاکم لوہار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم نے بتایااس کا تعلق ڈکیت گینگ سے ہے جو شہر کے مختلف مقامات پرشہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم پولیس مقابلے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے ، لوٹ مار ، ڈکیتی سمیت 10سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔پھلیلی پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ، ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ساجد زخمی حالت میں گرفتار اور اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے گرفتارڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں