انڈس نیوز کی بندش کیخلاف فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) انڈس نیوز کی بندش کیخلاف فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافیوں اور کیمرہ مینوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر آفتاب میمن، سینئر صحافی جنید خانزادہ، حمید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافتی اداروں کو ایک منصوبے کے تحت ختم کیا جارہا ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں، کیمرہ مینوں ، این ایل ای اور دیگر کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ، کئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ، انہوں نے کہاکہ آئے دن حکومت نئے قوانین بناکر صحافتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کو ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ دار اپنے مفادات کیلئے چینل اور اخبارات نکالتے ہیں اور مفادات پورے ہوجاتے ہیں انہیں بند کردیا جاتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے چینل اور مالکان سے کم سے کم تین ماہ کی پیشگی تنخواہ اپنے پاس جمع کریں تاکہ وہ اگر ادارے بند کردیں تو ان کو تنخواہیں دی جاسکیں، انہوں نے کہاکہ میڈیا پر قدغن لگائی جارہی ہے

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں