صوفی بزرگ شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278 ویں سالانہ عرس کے موقع پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:06

حیدرآباد۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :حکومت سندھ نے صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی  کے 278 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر  22 ستمبر 2021 بروز بدھ بمطابق 14 صفر 1443 ہجری کو صوبہ سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام اداروں میں تعطیل ہوگی جبکہ لازمی خدمات اور کووڈ ایمرجنسی خدمات میں مصروف  ادارے کھلے رہیں گے۔


متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں