قومی عوامی تحریک کی جانب سے افغانیوں کی آباد کاری، زمینوں پر قبضہ ، ملازمتوں سے برطرفی ، پانی پر ڈاکے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) قومی عوامی تحریک کی جانب سے افغانیوں کی آباد کاری، زمینوں پر قبضہ ، ملازمتوں سے برطرفی ، پانی پر ڈاکے کے خلاف اعلانیہ احتجاجی تحریک کے دوران اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ڈاکٹر عزیز تالپور، ڈاکٹر گلزار جمانی، عباس پٹھان، زینت سموں، عذرا رند، الطاف خاص خیلی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طور پر آنے والے افغانیوں کی آباد کاری فوری طور پر روکی جائے سندھ کی زمینوں سے بلڈر مافیا اور دیگر کا قبضہ ختم کرکے سندھ کو اس کے حضے کا پانی فراہم کیا جائے انہوںنے کہاکہ سرکاری اداروں سے برطرف کئے گئے سولہ ہزار ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے انہوںنے مزید کہاکہ سندھ حکومت کرپشن کے مقدمات میں رعایتوں کے لئے افغانیوں کی کراچی میں آباد کاری کے مسئلہ پر خاموش ہے سندھ کو عالمی یتیم خانہ بناکر یہان کے مقامیا فراد کو اقلیت میں تبدیل کیاجارہاہے اب افغانیوں کی آباد کاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوںنے کہاکہ ارساجانب دارانہ رویہ اختیار کئے ہوئے سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیاجارہا انہوںنے کہاکہ وفاق نے 16ہزار ملازمین کو برطرف کیا ہے جن میں سے بارہ ہزار کا تعلق سندھ سے ہے سندھ کا معاشی قتل عام کیاجارہاہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پر بحال کیاجائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں