اسکالر صبا پروین سموں نے بکریوں میں غذائی ضروریات پر تحقیق کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کی فیکلٹی آف اینیمل ھسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز کے شعبہ فزیولوجی اینڈ بائیو کیمسٹری کی اسکالر صبا پروین سموں نے بکریوں میں غذائی ضروریات پر تحقیق کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی، انہوں نے دانیدار خوراک میں سیلینیم کا کردار کے عنوان پر تحقیق کی اور اپنی تحقیق پر مقالہ بھی مکمل کیا ہے، جس کے بعد صبا پروین سمو کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی گئی ہے، اس ضمن میں ایک مختصر تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی جہاں پر انہوں نے اپنی تھیسز وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کو پیش کی، تقریب میں اینیمل ھسنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کے ڈین ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، ڈئریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز ڈاکٹر مبین لودھی، پی ایچ ڈی کے سپروائزر ڈاکٹر مولچند مالھی، کو سپروائزر ڈاکٹر اللہ بخش کچھیوال، کو سپروئزر ڈاکٹر جاوید احمد گاڈھی، ڈاکٹر پرشوتم کھتری، ڈاکٹر سعید احمد سومرو، ڈاکٹر عطا شاھ اور طالبہ کے والد سابق پروفیسر ڈاکٹر محمد عرس سمو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

س موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا زراعت میں لائیواسٹاک کا بڑا اہم کردار ہے، اب لائیو اسٹاک ایک انڈسٹری کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، لہذ اس شعبے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے، یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ہماری بچیاں بھی اینیمل ھسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز میں دلچسپی رکھتی ہیں، اور طالبات پی ایچ ڈی کرکے فیلڈ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں کیونکہ سندھ سمیت پورے ملک میں خواتین ہی گھروں میں مویشیوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور خواتین ماہرین نہ صرف مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے، ان کی غذائی ضروریات اور مویشیوں کے ذریعے دودھ، مکھن، دہی اور ڈیری بائے پراڈکٹس کے ذریعے مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے دیھی خواتین کی معاونت بھی کر سکتی ہیں اور ہمارے نوجوان اسکالر بھی ڈیری انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پی ایچ ڈی اسکالر صبا پروین سمو نے اپنی تحقیقی مقالے میں ثابت کیا ہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک کی زمین میں سلینیم کا مطلوبہ مقدار موجود نہیں، جس کی وجہ سے مویشی غذائی قلت سے وابستہ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں، خوراک میں بھی سلینیم نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں کے دودھ یا گوشت کے ذریعے انسانوں کی جسمانی نشونما کیلئے مطلوبہ سلینیم نہیں ملتا، اور وہ بھی غذائی قلت کا شکار ہوجاتے ہیں، اس لئے سلینیم کو غذائی ضرورت میں شامل کرنا چاھئے، تحقیق کے مطابق سلینیم ایک معدنیاتی عنصر ہے جس کا نامیاتی اور غیرنامیاتی اقسام جانوروں کی خوراک میں استعمال لازم ہوتا ہے، دونوں اقسام جانوروں کی جسمانی ساخت پر بہتر اثر مرتب کرتے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں