ایس ایس پی حیدرآباد نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر متعدد پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا

پیر 27 ستمبر 2021 23:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعدد پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے شہریوں کی طرف سے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی ایس ایس پی حیدرآباد کو متعدد شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر ایس ایس پی حیدرآباد نے انکوائری کرائی جس کے بعد 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 2 ہیڈ کانسٹیبلز اور 6 کانسٹیبلز کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے، 2 ہیڈ کانسٹیبلز اور ایک کانسٹیبل کو مختلف سزائیں بھی دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں