شہید ملت لیاقت علی خان کو راولپنڈ ی میں ایک سازش کے ذریعے شہید کیا گیا، ان کی شہادت سے پاکستان کو نقصان پہنچا،مسلم لیگ(ن)

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن)ضلع حیدرآباد کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عبد الوحید انقلابی ،ملک وزیر علی دربار،اکبر علی شاہ،قاضی احتشام الحق لطفی ودیگر رہنمائوں نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے یوم شہادت پر اپنے ایک بیان میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان کو راولپنڈ ی میں ایک سازش کے ذریعے شہید کیا گیا، ان کی شہادت سے پاکستان کو نقصان پہنچا، شہید ملت لیاقت علی خان نے مرتے دم تک ہندوستان میں چھوڑی ہوئی جائیداد کا کلیم نہیں کیا، شہادت کے وقت ان کی قمیض میں پیوند لگاہوا تھا اور جیب میں چند سکے تھے، انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائد اعظم محمد علی جناح کا بھر پور ساتھ دیا اور ہندوستان سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کی آبادکاری اور پاکستان کو مستحکم بنانے کی بھی بھر پور جدوجہد کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں