ڈپٹی کمشنرنے مختیارکار اور ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ابتدائی رپورٹ کمشنر حیدرآباد کو بھیج دی کردی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے مختیارکار قاسم آ باد ماجد خاصخیلی کے گھر میں ملازم عثمان سومرو کی پراسرار ہلاکت کے بعد مشتعل افراد کی طرف سے مختیارکار کے گھر پر حملے اور مختیارکار اور ان کے بھائی واجد خاصخیلی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ابتدائی رپورٹ کمشنر عباس بلوچ کو بھیج دی کردی، ڈی سی فواد سومرو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مختیارکار ماجد خاصخیلی اور ان کے بھائی کو مشتعل افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد حیدرآباد میں تمام اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار وں کی سیکورٹی بڑھائی جائے، ہر مختیارکار اور اسسٹنٹ کمشنر کو کم از کم دو پولیس اہلکار 24 گھنٹے سیکورٹی کے حوالے سے دئیے جائیں، حیدرآباد میں پولیس کی نفری کم ہے اسے بڑھایا جائے، چیف سیکریٹری اور آ ئی جی سندھ کے ذریعے ضلعی پولیس کے افرادی قوت کا مسئلہ حل کرایا جائے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مختیارکار کے گھر سے ان کے ملازم عثمان سومرو کی لاش ملنے پر مشتعل افراد نے ماجد خاصخیلی اور ان کے بھائی اور پولیس چیک پوسٹ کے انچارج پر تشد کیا، مشتعل افراد نے گھر میں داخل ہوکر پراپرٹی کو نقصان پہنچا یا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں