نبی کریم آخری الزماں حضرت محمد مصطفی ؐ کی تعلیمات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں، عمران قریشی

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف ضلعی صدر عمران قریشی نے کہ اہے کہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ انتہائی جوش وخروش او رعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے کیونکہ اس سال حکومت بھی عیدمیلادالنبی ؐ کی تقریبات بھرپور انداز میں سرکاری سطح پر منارہی ہے ۔ چاروں صوبوں او رآزاد کشمیر میں جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی تقریبات کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ نبی کریم ؐ کے یوم ولادت بھرپور انداز سے منائیں کیونکہ نبی کریم ؐ کے ذریعے ہمیں دین ملا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج جتنی بے چینی ، افراتفریح اور غیریقینی کی صورتحال ہے اس کی بنیادی وجہ ہماری دین سے دوری ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم نبی کریم آخری الزماں حضرت محمد مصطفیؐ کی تعلیمات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جو ریاست مدینہ کی بات کرتی ہے اور جس طرح کے اقدامات اس حکومت نے کئے ہیں اس کا مقصد بھی ریاست مدینہ ہی کی طرف ملک کو لے کر جانا ہے لیکن کچھ عناصر جو سر سے پاؤں تک لوٹ کھسوٹ، بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments