ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن و انٹیگریشن کمیٹی کا تعارفی اجلاس

پیر 18 اکتوبر 2021 20:21

حیدرآباد۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن و انٹیگریشن کمیٹی کا تعارفی اجلاس دربارہال میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینشن و انٹیگریشن کمیٹی /ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ وسائل کم ہونے اور آبادی زیادہ ہو نے کی وجہ سے  حکومت اور انتظامیہ کو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید مشکلات درپیش آتی ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے صوبے اور ملک کا بڑا مسئلہ ہے جس کا واحد حل خاندانی منصوبہ بندی میں ہی  ہے۔

(جاری ہے)

  انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بڑہتی آبادی پر قابو پانے اور عوام کو چھوٹا خاندان رکھنے سے متعلق   آگاہی فراہم کرنے کے لئے سال 2030 کو فیملی پلاننگ کے سلسلے میں ٹارگٹ سال مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن و انٹیگریشن کمیٹی  قائم کی گئی ہے جس میں سرکاری محکموںسمیت سماجی تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے  تاکہ عوام کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کے سلسلے میں آگاہی دی جاسکے اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے کمیٹی کے سیکریٹری و ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر نے بتایا کہ فیملی پلاننگ 2030 کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں اور سماجی تنظیموں کے تعاون کی ضرورت رہے گی انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی  کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کے لئے ضلع کے مختلف شہروں میں مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ پسماندہ  اور دور دراز علاقوں میں فیملی پلاننگ میلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں جہاں پر لیڈی ڈاکٹرز کی جانب سے خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ خواتین کو مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے اجلاس میں  کمیٹی ممبران کی جانب سے فیملی پلاننگ  2030 کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ نسیم حسن مستوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قربان علی راہو، ڈپٹی دائریکٹر کالجز پروفیسر عبدالستار پیرزادہ سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔


متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں