پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا احتجاج

پیر 18 اکتوبر 2021 22:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایش حیدرآباد کی اپیل پر پیر کو حیدرآباد میں وکلا نے عدالتی کاروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور عدالتی احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا، وکلا اشیائے روزمرہ کی قیمتوں میں آئے روز ہوشربا اضافے پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار کے صدر آصف شیخ، عمران برانوں، بشیر سیٹھار، سلیمان سروری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی دن بدن مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان اب عوام کے لئے ناقابل برداشت یو چکا ہے، سونے پر سہاگا حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے، وکلا رہنماں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں، وکلا برادری حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments