تنخواہوں،پنشن اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف HDA ایمپلائز یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

�کتوبر تک ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر پیش رفت نہ کی گئی تو پمپنگ اسٹیشن بند کردیں گے ، مظاہرین

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) حیدرآباد شعبہ واسا کے ملازمین آج نویں روز بھی اپنی ماہانہ تنخواہوں،پنشن اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف HDA ایمپلائز یونین کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی دھرنے میں بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور HDA انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگاتے ہوئے اپنے تمام تنخواہیں،پنشن ادا کرنے کا مطالبہ کرتے رہے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز یونین کے آرگنائزر اعجاز حسین، قائم مقام صدر نیا ز حسین چانڈیو، جمیل الدین شیخ، انتظار حسین زیدی، رحیم کھوسو اور عبد الحمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ HDA انتظامیہ نے مزدور دشمنی کی انتہائی کردی ہے جب کہ محرم الحرام اور ربیع الاول جیسے مقدس مہینوں میں بھی ملازمین شعبہ واسا کو ماہانہ تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی نہیں کی جبکہ اس شعبہ کے ملازمین نہایت ہی کم وسائل مہیا ہونے کے باوجود فراہمی آب اور نکاسی آب کے نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں مگر HDA کے افسران ان کی اس محنت اور کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے مسائل کو بھی ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے ان کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ربیع الاول جیسے مبارک مہینے میں بھی شعبہ واسا کے ملازمین احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہیں آخر میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے HDA ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ HDA ایمپلائز یونین CBA نے واسا ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں،پنشن اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو سنیارٹی کی بنیاد پر ریگولر کرنے کے متعلق عرصہ دراز سے جدو جہد کر رہی ہے اور ان مسائل پر تمام حقائق سے وزیر اعلی سندھ اور دیگر تمام متعلقہ اعلی حکام کو بار بار توجہ دلائی مگر HDA انتظامیہ اور حکومت سندھ ہمارے ان دیرینہ جائز اور بنیادی مسئل کو حل کرنے میں نا کام ہیں اب جب کہ ہمارے اس احتجاج کو7دن ہو چکے ہیں مگر HDA انتظامیہ اور نہ ہی سندھ حکومت ہماری تنخواہیں،پنشن اور دیگر مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید غم و غصہ اور مایوسی پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے HDA ایمپلائز یونین نے ملازمین کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ 24اکتوبر تک ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر پیش رفت نہ کی گئی تو 25 اکتوبر2021 سے پہلے مرحلے میں سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بند کیا جائیگا اس کے باوجود بھی ان دونوں مسائل کو حل نہ کیا گیا تو اس ہڑتال کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں