الخدمت فائونڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت سول ہسپتال حیدرآباد میںآراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) الخدمت فائونڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت اور ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے سول ہسپتال حیدرآباد او پی ڈی میںآراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، ایم ایس لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو ڈاکٹر صدیق پہوڑ ، ایڈمن عبدالستا ر جتوئی، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے RO واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن ، جنرل سیکریٹری نعیم عباسی ، ریجنل منیجر ہیلپنگ ہینڈ علی محمد پٹھان ، اے ایم ایس ڈاکٹر مجیب کلوڑاور محمد سلیم خا ن موجود تھے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،الخدمت فاونڈیشن بے سہارا اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے ملک بھر میں دن رات کام کر رہی ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے مریضوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا، پانی کی قلت،آلودہ پانی اور اس سے ہونے والے نقصانات کے پیش ِ نظر الخدمت فائونڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں شہروں اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے منصوبوں پربھی کام کر رہی ہے، صاف پانی کی فراہمی ہسپتال میں ایک اہم مسئلہ ہے،ہیلپنگ ہینڈ اور الخدمت فانڈیشن کے باہمی اشتراک سے لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹ سے ہزاروں مریض فیضیاب ہوں گے، ان شا اللہ مستقبل میں مزید پانی کے منصوبے بھی لگائے جائیں گے۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments