ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی ادارے ڈینگی کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں، عبدلجبارخان

حیدرآباد میں ڈینگی مچھر کے باعث ڈینگی کا شکار افراد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، لہذا شہری محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے طورپر بھی حفاظتی انتظامات کریں کیونکہ اس طرح کے معاملات میں سب کو مل کر کوشش کرنی ہوتی ہے،پی پی رکن سندھ اسمبلی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ڈینگی مچھر کے باعث ڈینگی کا شکار افراد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، لہذا شہری محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے طورپر بھی حفاظتی انتظامات کریں کیونکہ اس طرح کے معاملات میں سب کو مل کر کوشش کرنی ہوتی ہے،ا یک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی ادارے ڈینگی کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں، جگہ جگہ مچھر مار اسپرے کرایا گیا ہے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے آئیسولیشن وارڈ بنائے جاچکے ہیں جن میں مریضوں کو ہر طرح کی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے شہری ڈینگی مچھر کاشکار ہونے سے بچنے کیلئے صبح و شام میں خصوصی احتیاط کریں اور برتوں ، بالٹیوں میں رکھا پانی کو ضائع کریں کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے، گھروں ، دکانوں میں مچھر مار اسپرے کریں اور جسم کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر سے بچا جاسکے، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے جس طرح کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی اسی طرح ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور جلد ہی اس وبا سے بھی چھٹکارا پاسکیں گے۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments