جامعہ سندھ جامشورو، بیچلر ڈگری پروگراموں میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلر ڈگری پروگراموں میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے، ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیرو کے مطابق یونیورسٹی میں بیچلر ڈگری پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ باقی امیدوار اپنے آن لائن فارم جمع کروا سکیں، انہوں نے بتایا کہ مرحلہ وار انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے ایڈمیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہونے کے بعد، داخلہ کیلئے پری انٹری ٹیسٹ 3031 اکتوبر اور 67 نومبر کو ہوگااور جس دن امیدوار داخلہ ٹیسٹ دیں گے، وہ اس تاریخ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ دینے کے لئے اپنا ایڈمٹ کارڈ اپنے داخلہ ای ۔

پورٹل سے ڈان لوڈ کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں