مخدوش عمارت پرسے بل بورڈ کی ہیوی آہنی تنصیبات کو ہٹایاجائے،عبدالجباررحمانی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجباررحمانی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ پربلدیہ کے شعبہ ٹیکس کی ملی بھگت سے مخدوش عمارت پر دیوہیکل بل بورڈ کی تنصیب اور اعلی عدلیہ کے احکامات ہوا میں آڑانے کی طرف مبذول کراتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پراس بل بورڈ کی ہیوی آہنی تنصیبات کو ہٹایاجائے، ایک بیان میں عبدالجباررحمانی نے کہا کہ مخدوش عمارت پر بل بورڈ کے سبب پاکستان بھرمیں کئی حادثات واموات ہوچکی ہیں اس کے باوجود محکمہ ایڈورٹائزنگ ٹیکس کاعملہ معمولی رشوت کے حصول کے لئے ایسے بل بورڈ لگانے پرآنکھیں بند کئے ہوئے ہے جس سے شہریوں کی جان ومال کوخطرات لاحق ہیں جس کی حیدرآ باد کی سول سوسائٹی مذمت کرتی ہے، یاد رہے کہ یہ بل بورڈ اس مخدوش عمارت پرلگایاگیاہے جس کو بلڈنگ کنٹرول مخدوش قرار دے چکا ہے اور اس مخدوش عمارت کی چھت پر بل بورڈ لگادیاگیا ہے جوکسی وقت بھی کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے سول سوسائٹی سمیت اہلیان اسٹیشن روڈ نزد قدم گاہ کے زائرین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں