واسا کے ملازمین کی 11ماہ کی تنخواہیں او رپنشن ادا نہ کرنے کے خلاف ملازمین نے حیدرآباد میں2گھنٹے کے لئے پانی بند کر دیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ واسا کے ملازمین کی 11ماہ کی تنخواہیں او رپنشن ادا نہ کرنے اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی طرف سے پیر کو حیدرآباد کی تینوں تحصیلوں میں فراہمی و نکاسی آب کے 5 پمپنگ اسٹیشنوں کو 2گھنٹے کے لئے بند کر دیا گیا، ان پمپنگ اسٹیشنوں پر HDA ملازمین نے بڑی تعداد میں پہنچ کر ایچ ڈی اے انتظامیہ اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر ایمپلائز یونین CBAکے عہدیداروں اعجاز حسین ،نیازحسین چانڈیو ، عبد الحمید ، ارشاد احمد ، عطر خان چانگ ، رحیم کھوسو ، حاجی نسیم ، چاند محمد ،انتظار حسین اور جمیل الدین نے دورہ کرتے ہوئے اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کی جدو جہد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کا یہ اتحاد اپنا مطالبات پورے کرانے میں ضرور کامیاب ہوگا، مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن لطیف آباد یونٹ نمبر9پر بڑی تعداد میں جمع ہونے والے ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ HDAشعبہ واسا کے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے علاوہ ورک چارج کنٹریکٹ پر عرصہ دراز سے ملازم ہونے والے ملازمیں کو 800سے زائد خالی ہونے والی پوسٹوں پر سنیارٹی کی بنیاد پر ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے جب کہ ان ورکرچارج کنٹریکٹ ملازمین کو صرف10ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے جو کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے کم از کم اجرت 25ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جانے کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے اس تمام صورتحال کی وجہ سے شعبہ واسا کے ملازمین مالی بحران میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کسما پرسی اور بدحالی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اس تمام صورتحال پر HDAایمپلائز یونین CBAنے HDAانتظامیہ حیدرآباد کی شہری انتظامیہ او ر وزیر اعلی سندھ کے علاوہ حکومت سندھ کے تمام متعلقہ ذمہ داروں کو بار بار توجہ دلاتے ہوئے ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے مسلسل جلسے جلوس اور مظاہرہ اور دھرنے دے رہے ہیں مگر حالات جوں کے توں ہیں جس کی وجہ سے ان مسائل کو حل کروانے کے لئے آج پہلے مرحلے میں حیدرآباد کی تینوں تحصیلوں میں فراہمی آب اور نکاسی آب کے صرف5پمپنگ اسٹیشنوں کو 2گھنٹے کے لئے بند کیا اور یہ سلسلہ ایک ہفتہ تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور مندرجہ بالا مطالبات کو ایک ہفتہ میں بھی پورا نہیں کیا گیا تو اس ہڑتال کا دورانیہ بڑھا دیا جائیگا جس کی تم تر ذمہ داری HDAانتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments