بھائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا اہتمام

منگل 26 اکتوبر 2021 18:03

حیدرآباد۔26اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) :بھائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا،جس میں بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبدالطیف شیخ،جنرل سیکریٹری محمد یاسین آرائیں،سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان،نائب صدر شاہد راجپوت،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ،پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر،کوآرڈینٹر انیق راجپوت،پریس سیکریٹری کاشف شیخ،ہارون بھائی ،حنیف شیخ،عارف راجپوت کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ریلی بھائی خان چوک،ریشم بازار،گاڑی کھاتہ،ہوم اسٹیڈ چاڑی سے ہوتے ہوئے پکا قلعہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاءنے بینرزاور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبدالطیف شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ، بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ انکو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری محمد یاسین آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس سے بچائو کا واحد راستہ پولیو ویکسین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ویلفیئر کے سینئر نائب صدرخان آفتاب احمد خان،نائب صدر شاہد راجپوت اور جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو اس موذی مرض سے متعلق آگاہ کرنا غیر سیاسی تنظیموں کا فرض ہے تاکہ ہمارا ملک پولیو فری ملک قرار دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں