ڈینگی، ملیریا اور ٹارگٹ ڈیزیز کے خاتمے کے لیے ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، ڈی جی محکمہ صحت سندھ

منگل 26 اکتوبر 2021 18:05

حیدرآباد۔26اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) :ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت حکومت سندھ ویکٹر بورن ڈیزیز (VBD) ونگ ڈینگی، ملیریا اور ٹارگٹ ڈیزیز کے تدارک اور خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے ڈینگی کے حالیہ پھیلاؤمیں حالیہ اضافے کے دوران وی بی ڈی ٹیموں کو ہاٹ اسپاٹ علاقوں ضلع مٹیاری، حیدرآباد ، کراچی وسطی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں مناسب طریقے سے متحرک کر دیا گیا ہے متعلقہ محکموں کے تعاون سے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے فعال کردار سے بیماری کی شرح کو کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مثبت کیسز کی روک تھام کے لیے محکمے کی جانب سے مفت اسکریننگ اور علاج کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل  ہیں ،اعدادو شماراکٹھا کرنے کے موجودہ طریقہ کارکے تحت موثر نگرانی کے ساتھ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے جس کے باعث سندھ میں ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی کے مثبت مریضوں کی کل تعداد یکم جنوری سے 22 اکتوبر تک3182 رہی جبکہ مخصوص علاقوںمیں پھیلنے والی بیماری کے خلاف محکمے کی جانب سے بروقت ردعمل کرتے ہوئے اس کے سدباب کی کوششیں کی گئی ہیں لہذا اس ضمن میں میڈیا سے گزارش ہے کہ معلومات کو عوامی سطح پر پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔


متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں