حیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہی:عمران قریشی

منگل 26 اکتوبر 2021 23:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف ضلعی صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ شہری روزانہ لاکھوں روپے کی اشیاء اور رقم سے محروم ہورہے ہیں ، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے لیکن سیاسی بنیاد پر حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں تعینات پولیس افسران، ایس ایچ اوز اپنی بنیادی ذمہ داریوں کے بجائے بھتہ گیری اور لوٹ مار میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افرادآزادانہ طورپر جرائم کی وارداتیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں عوام کی بہتری کے بجائے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی چاکری میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے منظور نظر اراکین اسمبلی اور دوستوں کی سفارشوں پر بھرتی کئے گئے اعلیٰ افسران اور ایس ایچ اوز خود کسی بھی احتساب سے اپنے آپ کو بری الزمہ سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کی فلاح وبہبود اور تحفظ کیلئے کام کرنے کی بجائے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور جرائم کو پھیلانے میں مصروف ہیں جس کی واضح مثال جامشورو سی آئی اے سینٹر کی گاڑی سے کراچی میں برآمد ہونے والی منشیات ، اسی طرح سندھ کے دیگر شہروں میں پولیس کی موبائلوں اور پولیس افسران کی گاڑیوں سے غیرقانونی سامان کی برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس افسران لوٹ مار کرکے دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہے ہیں ۔

ان پولیس افسران کے اثاثوں کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں