خر بھارت کی دہشت گردی ایف اے ٹی ایف میں شامل ملکوں کو کیوں نظر نہیں آتی ، عبدالقیوم شیخ

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سابق رکن سندھ اسمبلی عبد القیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آخر بھارت کی دہشت گردی ایف اے ٹی ایف میں شامل ملکوں کو کیوں نظر نہیں آتی انہیں گجرات اور کشمیر میں روزانہ شہید ہونے والے مسلمان اور افغانستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے میں آر ایس ایس کیوں دکھائی نہیں دیتی یورپ میں ایک مذہب کی اکثریت ہے ایف اے ٹی ایف کے درپردہ عزائم سے ایشیائی ملکوں کے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے عراق ،شام اور افغانستان کی تباہی کے بعد افغانستان کو تحفظ فراہم کرنا پڑوسی ملکوں کی ذمہ داری ہے افغانستان پر فضائی حملوں کی روک تھام کیلئے جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے وقت کا تقاضہ ہے پڑوسی ملکوں کو اپنی بقا و سلامتی کیلئے داعش ،بھارت اور ایشیا دشمنوں کے پھیلائے ہوئے دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے افغانستان کا دفاع مستحکم بنانا ہوگا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں