پاکستان کے عوام ہر مشکل وقت میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہی: محمد عباس بلوچ

دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے کہ وہ ایک ظالم ملک ہی: ڈویژنل کمشنر حیدر آباد

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) ڈویژنل کمشنر حیدر آباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کے عوام ہر مشکل وقت میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وہ آج کشمیری بھائیوں سے اظھار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا سے باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر کیے جانیوالے ظلم اور بربریت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے کہ وہ ایک ظالم ملک ہے جو کہ کشمیری مسلمانوں کا حق خود ارادیت غضب کر کے بیٹھا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد قائم اکبر نمائی نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظھار یکجہتی کا یہ سلسلہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنے تک جاری رہے گا اور ہم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اپنا احتجاج رکارڈ کرواتے رہیں گے، ریلی میں ڈی او پرائمری پیر غلام محی الدین، مختیار کار ذوہیب میمن، عبدالغنی پریو، دانش سہتو، فہیم خان اور زاھد بالادی و دیگر متعلقہ افسران سمیت اساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی شرکا کے ہاتھ میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں